کیراکیس،13جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)وینزویلا کی اقتصادی مشکلات میں رواں ہفتے اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب کہ گھریلو اشیاء تیار کرنے والی امریکی کمپنی کمبرلے۔کلارک نے اعلان کیا تھا کہ وہ وینزویلا میں اپنی فیکٹری بند کر رہی ہے۔وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے فوج کے سربراہ جنرل ولادیمر پادرینو کی ذمہ داریوں میں اضافہ کرتے ہوئے انھیں ملک کی پانچ بڑی بندرگاہوں پر خوراک اور ادویہ کی تقسیم کی ذمہ داری بھی سونپ دی ہے۔ملک میں اقتصادی بحران مزید سنگین ہو چکا ہے اور مادورو نے بدعنوانی اور بدانتظامی کے خلاف نئی مہم شروع کی ہے۔مادورو نے فوج کے جنرل ایفریان ولاسکو کو بندرگاہ اتھارٹی کا انچارج مقرر کیا ہے جو کہ ملک کی پانچ بڑی بندرگاہوں گوانتا، لا گوائرا، پورٹو، کابیلو، مراکائبو اور گواماچے کے امور کی نگرانی کریں گے۔ایسے میں جب ملک میں راشن کی تقسیم اور اس کے حصول کے لیے لمبی قطاروں کے تناظر میں مظاہرے بھی دیکھنے میں آئے ہیں، پادرینو نے اس امید کا اظہار کیا کہ فوج کو ان امور کی نگرانی تفویض کیے جانے سے راشن کی تقسیم کی صورتحال معمول پر آ سکے گی۔لیکن انھوں نے متنبہ کیا کہ وہ فوج کو ملکی امور چلانے نہیں دیں گے۔میں یہ دیکھنا پسند نہیں کروں گا کہ فوج ایسے امور میں مداخلت کرے جو کہ فوجی نوعیت کے نہ ہوں، لیکن یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔وینزویلا کی اقتصادی مشکلات میں رواں ہفتے اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب کہ گھریلو اشیاء تیار کرنے والی امریکی کمپنی کمبرلے۔کلارک نے اعلان کیا تھا کہ وہ وینزویلا میں اپنی فیکٹری بند کر رہی ہے اور سٹی بینک اس ملک کے غیر ملکی مصارف کے کھاتے بند کرنے جا رہا ہے۔